مہاجرین کی 12 نشستیں ختم کرنا عوامی ایکشن کمیٹی کادائرہ اختیار نہیں، خواجہ فاروق احمد

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)مہاجرین کی نشستوں کا ایشو اچانک ہی آزادکشمیر میں سامنے آیا ۔مہاجرین کی 12 نشستوں کو آزاد کشمیر اسمبلی سے ختم کرنا عوامی ایکشن کمیٹی کا دائرہ اختیار نہیں،ان خیالات کا اظہار اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر اسمبلی خواجہ فاروق احمد کا کشمیر ڈیجیٹل کے پروگرام میں روشن مغل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد کا کہنا تھا کہ عوامی ایکشن کمیٹی خود کو بطور جماعت رجسٹرڈ کروا کر سیاست میں آئے میں انکو ویلکم کروں گا اور مقابلہ دلچسپ ہو گا!

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ مہاجرین سے دس اختلاف ہو سکتے ہیں، لیکن وہ ہمارے جسم کا حصہ ہیں، میں تحریک انصاف کی جانب ایک زمہ دار کی حیثیت سے اس مطالبے کی اس لئے بھی حمایت نہیں کر سکتا

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ یہ کسی ایک پارٹی کا مسئلہ نہیں اگر ان کو ختم کرنا ہے تو تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا پڑے گا!

وادی لیپا : پہاڑوں پر برفباری،سردی کی شدت میں اضافہ،لوگوں نے گرم ملبوسات نکال لئے

Scroll to Top