آزادکشمیر: مویشیوں کی قیمتیں آسمان پر ، شہری قربانی میں حصہ ڈالنے پر مجبور

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل سروے)آزادکشمیر سمیت ملک بھرقربانی کی تیاریاں جاری وساری ہیں ، مختلف شہروں میں مویشی منڈیاں لگ چکی ہیں ۔ تاہم مہنگائی کی شرح 42 فیصد سے تجاوز کر گئی جوتاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

روز مرہ اشیا سے لے کر مویشیوں تک ہر چیز کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے نے شہریوں کی کمرتوڑ کر رکھ دی،مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانور 30فیصد زائد نرخوں پر فروخت کئے جارہے ہیں جس سے قربانی دینے والے بھی سوچنے پر مجبور ہوگئے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے جہاں ایک خاندان اپنی استطاعت کے مطابق جانور خرید کرسنت ابراہیمی ادا کرتا تھا، اب وہی خاندان اجتماعی قربانی میں حصہ ڈالنے پر مجبور ہے۔ کچھ شہری تو اس بار مکمل طور پر قربانی سے
محروم رہنے کا ارادہ کر چکے ہیں۔

آزادکشمیر کے مقامی بیوپاریوں نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رواں سال جانوروں کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

بیوپاریوں کے مطابق شہری منڈی کا چکر تو لگا رہے ہیں مگر قیمت سن کر بغیر خریداری واپس لوٹ جاتے ہیں۔ ایسے میں خریدار کم اور جانور زیادہ ہونے سے منڈیوں کی رونق بھی پھیکی پڑ چکی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جہاں ایک طرف مہنگائی سے دال روٹی کے لالے ہیں تو دوسری جانب عید جیسے تہوار پر قربانی کا جانور خریدنا اب کسی خوش نصیب کے حصے میں ہی آتا ہے۔

بہت سے شہری تو قربانی ملتوی کرنے یا حصہ ڈالنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔علمائے کرام اورسماجی حلقوں نے بھی اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدام اٹھائے تاکہ عوام دینی فرائض کی ادائیگی سے محروم نہ ہوں۔سنت ابراہیمی جذبے اور نیت سے کی جاتی ہے مگر جب استطاعت ہی نہ ہو تو خواہش دل میں ہی دم توڑ دیتی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت میں ٹیسلا مینوفیکچرنگ پلانٹ منصوبہ رکوادیا

Scroll to Top