بیجنگ ، نئی دہلی :چین کے سینئر تجزیہ کار وکٹر گاؤ نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ پانی کے نام پر دوسروں کو بلیک میل نہ کرو، یہ تمہارے ساتھ بھی ہوسکتا ہے ، تمہارا پانی بھی چین سے آتا ہے۔
بھارتی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے چینی پروفیسرنے کہا کہ چین دریا کے بالائی حصے پر ہے، بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو چین خاموش نہیں رہے گا۔
وکٹر گاؤ کا کہنا تھا پاکستان کا پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کو چین اتحادی سالمیت پر حملہ سمجھے گا، بھارت دریا کے درمیانی حصے میں ہے اسے خود سوچنا چاہیے زیادتی کریگا تو اوپر چین ہے۔
انہوں نے کہا دوسروں کے ساتھ ویسا سلوک نہ کرو جیسا تم اپنے لیے پسند نہیں کرتے، چین پاکستان کی سالمیت، خود مختاری، قدرتی حقوق کے مکمل تحفظ کا حامی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل تاریخ پڑھو،چینی تجزیہ کار وکٹرگائو نے جنرل بخشی کی درگت بنادی
سندھ طاس معاہدہ موجود ہے بھارت کی خلاف ورزی عالمی قوانین کی پامالی ہوگی۔
چینی تجزیہ کار نے کہاکہ چین پاکستان کی دوستی آئرن کلاڈ ہے، ہم پاکستان کے مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
دوسری طرف دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر بھارت خطے میں آبی توازن بگاڑتا ہے تو چین اس کے خلاف برہمپترا کارڈ استعمال کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیارے ملیامیٹ؛ چینی ساختہ ہتھیاروں کی دنیا بھر میں دھوم