ریاست سے ٹکرائو کی پالیسی، عوامی ایکشن کمیٹی اپنے دائرہ اختیار سے بہت آگے نکل چکی، راجہ آفتاب ایڈووکیٹ

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر میں جوڈیشری کے شفاف سسٹم کیساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے،چیف جسٹس آزادکشمیر یکم جون سے ریٹائر ہورہے ہیں ،عدالت العالیہ میں نئے چیف جسٹس کا تقرر مستقل بنیادوں پر ہونا چاہیے۔ان خیالات کااظہار راجہ آفتاب ایڈووکیٹ نے کشمیر ڈیجیٹل کے پروگرام میں صائمہ اشرف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

راجہ آفتاب ایڈوکیٹ کیاکہنا تھا کہ ریاست کے اوپر ریاست قائم نہیں ہو سکتی، عوامی ایکشن کمیٹی اپنے دائرہ اختیار سے بہت آگے نکل چکی ہے اس کو عوامی مسائل کی حد تک رہنا چاہیے، جب آپ ریاست کے ساتھ ٹکرنے کی کوشش کرتے ہیں تو حالات خراب ہوتے ہیں کیونکہ ریاست بہت مضبوط ہوتی ہے

راجہ آفتاب ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں چیئرمین سروس ٹربیونل کی تقرری کا اختیار حکومت آزاد کشمیر کے پاس ہوتا ہے، حکومت کو اس عہدے پر تعیناتی کر دینی چاہیے تھی، کیونکہ سروس ٹربیونل میں بہت سارے کیسز اس وقت التواء ہیں!

مہاجرین ممبران اسمبلی مہاجرین کے ہی مسائل سے نابلد ،اسمبلی نشستوں کا حامی نہیں، راجہ آفتاب ایڈووکیٹ

راجہ آفتاب نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کے اسمبلی انتخاب کے طریقہ کار کیخلاف ہوں لیکن نمائندگی کے خلاف نہیں ہوں۔

آزادکشمیراسمبلی میں مہاجرین کی نمائندگی بہر صورت ہونی چاہیے،اس کا طریقہ کار مختلف ہونا چاہیے جیسے خواتین ،علماء ومشائخ اور ٹیکنوکریٹس کو خصوصی نشستیں دی جاتی ہیں اس طرز پر مہاجرین کو بھی اکاوموڈیٹ کیا جائے لیکن جو مہاجرین کی نشستیں ہیں وہ مناسب نہیں ہیں۔

جو مہاجرین کی نمائندگی کرتے ہیں ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ کیمپوں میں مقیم مہاجرین کے مسائل کو دیکھیں لیکن بدقسمتی سے اسمبلی میں مہاجرین کی سیٹوں پر منتخب ہوکر آنیوالے ممبران اپنے اقتدار کیلئے حد سے گزرجاتے ہیں مگر مہاجرین جموں وکشمیر کے مسائل سے نابلد ہیں

مہاجرین کے کیمپوں  میں ان کے مسائل جاننے کیلئے بھی ان میں سے آج تک کوئی نمائندہ نہیں گیا۔ 1980 کی دہائی میں ہجرت کرکے آزادکشمیر آنیوالے مہاجرین کو اسمبلی میں نمائندگی ملنی چاہیے نہ کہ ان کو جو دہائیوں سے پاکستان میں مقیم ہیں انہیں تو پاکستان کے اندر بھی تمام شہری سہولیات میسر ہیں ۔

<iframe width=”560″ height=”315″ src=”https://www.youtube.com/embed/Sj_KxwLEpsw?si=z1fAzIlmFE494wDM” title=”YouTube video player” frameborder=”0″ allow=”accelerometer; autoplay; clipboard-write; encrypted-media; gyroscope; picture-in-picture; web-share” referrerpolicy=”strict-origin-when-cross-origin” allowfullscreen></iframe>

انوارالحق سرکار کا آزادکشمیر بجٹ میں 71ارب روپے کے خسارے کے جھوٹے دعوے کا پول کھل گیا

Scroll to Top