پاکستان کو اب بحریہ جواب دیگی،انڈین فضائیہ کی رسوائی کے بعد راجناتھ کی نئی گیدڑ بھبکی

بھارتی وزیردفاع راجناتھ سنگھ کو پاکستان سے شکست ہضم نہیں ہو رہی ہے اس دوران انہوں نے نئی گیدڑ بھبکی کے طور پر کہا ہے کہ مستقبل میں اب بھارتی بحریہ پاکستان کو جواب دیگی۔

بھارتی وزیر دفاع نے گزشتہ روزمغربی ریاست گوا کے ساحل پر طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت پر کہاکہ اب پاکستان کو بحریہ کے غصے کا سامنا کرنا پڑیگا۔

راجاتھ سنگھ نے بھڑک چھوڑتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور کے تحت پاکستان پر حملے شروع کئے تھے، روک دیا گیا ہے لیکن ابھی ختم نہیں ہوا۔

بھارتی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ ہم نے اپنی شرائط پر اپنی فوجی کارروائیاں روکیں اور ہماری افواج نے اپنی طاقت کا مظاہرہ شروع بھی نہیں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: رافیل کی ناکامی پر اختلافات شدت اختیار کرگئے ،بھارت فرانسیسی کمپنی سے لڑ پڑا

یاد رہے کہ بھارت نے پاکستان میں مساجد اور مدارس کو نشانہ بنایا جس پرپاک فضائیہ نے بھرپورجواب دیتے ہوئے بھارت کے 6طیارے گرائے تھے۔

بھارت نے دو دن بعد پاکستان کے ایئر بیسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کا پاکستان نے میزائلوں کی بارش کیساتھ جواب دیا اور کئی ایئربیسز، روسی ڈیفینس سسٹم ایس400 کو اڑایا۔

پاکستان کے دندان شکن جواب پر بھارت نے امریکہ کو جنگ بندی کیلئے کہا اور جنگ بندی کرلی لیکن بھارتی حکمران بڑھکیں مارنے سے باز نہیں آرہے ہیں حالانکہ بی جے پی رہنما طیارے گرنے کا اعتراف بھی کرچکےہیں۔

پاک فوج کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت عسکری قیادت اورسیاسی قیادت بھارت بھی بھارت کو دندان شکن جواب دینے کا اعلان کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی فضائیہ نے ہمارے 5طیارے گرائے ، بی جے پی رہنما کا اعتراف

Scroll to Top