راولاکوٹ ہجیرہ(بیورو رپورٹ) بلدیاتی نمائندگان رابطہ کمیٹی کا ہجیرہ میں پاور شو اختیارات کی عدم منتقلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا نیلم سے بھمبر تک کے بلدیاتی نمائندگان نے ہجیرہ بڑی تعداد میں شریک ہو کر حکومت وقت کو مطالبات منظوری کا الٹی میٹم دے دیا ۔۔۔۔۔
میڈیا کوآرڈینیٹر سردار آفتاب عارف کے مطابق ٹاون کمیٹی ہجیرہ کے زیر اہتمام ہونے والے بڑے احتجاجی پروگرام میں فوکل پرسن سردار جاوید شریف رابطہ کمیٹی کے ممبران ، ضلع کونسل کے چیئرمین و وائس چیئرمین میئر و ڈپٹی سمیت ممبران ضلع کونسل ، ممبران میونسپل کارپوریشن ، ممبران ٹاؤن کمیٹیز و لوکل کونسلرز نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ہے۔
ریسٹ ہاؤس ہجیرہ میں ہونے والے بڑے پروگرام سے قبل چیئرمین ٹاؤن کمیٹی ہجیرہ سردار زاہد کی قیادت میں سپلائی بازار سے ریلی نکالی گئی جس نے پورے بازار کا چکر لگایا پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت وقت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت گزر گیا جب ہم آپ سے درخواست کرتے تھے کے بلدیاتی نمائندگان کو اختیارات و فنڈز دیں اب ہم آپ کو متنبہ
کرتے ہیں کہ بلدیاتی نمائندگان کو نا صرف اختیارات و فنڈز دو بلکہ ایکٹ 90 کو اس کی روح کے مطابق بحال کرتے ہوئے مسودہ 2024 کو اس میں شامل کیا جائے ۔مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مطالبات کی منظوری کے لیے جدوجہد نا صرف جاری رکھیں گے بلکہ اس جدوجہد میں جدت لائی جائیگی مقررین کا کہنا تھا کہ قانون ساز اسمبلی کے ممبران کا کام فنڈز کی بندر ںانٹ یا سفارش کے کلچر کو فروغ دینا نہیں بلکہ ریاست کی بہتری کے لیے قانون سازی اور اداروں کو مضبوط کرنا ہے ۔ بلدیاتی نمائندگان آئین و قانون کے تحت حاصل اختیارات کے حصول کے لیے آخری حد تک جانے کو تیار ہیں ۔اجلاس سے ساٹھ سے زائد مقررین نے خطاب کیا ۔۔۔۔۔۔۔
بریگیڈیئر محمد ارشد خان کا شاندار اقدام، آغوش الخدمت کے 3 طلبا کو سکالرشپ دیدی