حویلی (کشمیر ڈیجیٹل) کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمن اور ڈی ائی جی پونچھ ڈویژن سردار ظہیر احمد نے حویلی کا دورہ کیا اور شہید پولیس انسپکٹر علی احمد بخاری کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی کمشنر پونچھ مسعود الرحمن اور ڈی ائی جی پونچھ ریجن سردار ظہیر احمد نے تولی پیر حادثہ میں شہید ہونے والے انسپکٹر علی بخاری کی قبر پر حاضری دی ۔قبر پر فاتحہ خوانی کے بعد قبر پر پھول چڑھائی بعدازں شہیدسید علی بخاری کے گھر اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت بھی کیا۔
کمشنر پونچھ مسعود الرحمن نے کہا کہ سید علی احمد بخاری اور ان کے تمام ساتھی جو اس حادثے میں شہید ہوئے یہ محکمہ کے ہونہار پولیس افسر تھے ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی۔۔
ڈی آئی جی سردار ظہیر احمد خان کا کہنا تھا کہ علی احمد بخاری ایک بہترین پروفیشنل پولیس افیسر تھے جنہوں نے بہت مختصر عرصے میں اپنا ایک نام بنایا اور پوری دیانتداری اور ایمانداری سے کام کر کے اپنا ایک منفرد مقام بنایا ۔
اس موقع پر کمشنر پونچھ ڈویثرن مسعود الرحمن کا کہنا تھا کہ تولی پیر پولیس وین حادثے میں شہید ہونے والے پولیس افسران ہمارا قیمتی اثاثہ تھے علی بخاری کی موت ہمارے لئے ناقابل تلافی نقصان ہےایک فرض شناس آفیسر سے ہم محروم ہو گئے۔
اس موقع پر ڈی آئی جی پونچھ ریجن سردار ظہیر احمد کا کہنا تھا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ میرے چار جوان نڈر افسران اللہ کو پیارے ہو گئے، میرا دفتر قابل اور ذہین افسران سے خالی ہوگیا ۔
آج ہم نے جائے حادثہ کا وزٹ بھی کیا۔ لسڈنہ اور تولی پیر کراس میں پولس چوکی بھی قائم کردی ہے۔ جلد ہی تولی پیر روڈ پر سیفٹی وال بھی لگا دی جائے گی۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر حویلی راجہ عمران شاہین ایس پی حویلی عطا الرحمن ڈی ایس پی محمد فاروق خان اسسٹنٹ کمشنرحویلی سرفراز احمد شاد تحصیلدار حویلی راجہ صداقت راٹھور، انسپکٹر تھانہ کہوٹہ عبدالقدوس خان چوکی افسر ممتاز آباد محمد عدنان اور دیگر بھی موجود تھے۔