روس اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری میں پیش رفت نے بھارت کو ایک اور سفارتی دھچکا پہنچایا ہے ،عرب میڈیا کے مطابق روس نے پاکستان کی مضبوط اقتصادی ساکھ سے متاثر ہو کر پاکستان میں سرمایہ کاری کے ایک بڑے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
بدلتی ہوئی صورتحال کے نتیجے میں خطے میں بھارت کے اثر و رسوخ کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے،عرب نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان ایک ارب ڈالر کی دو طرفہ تجارت ہوگی اور پاکستان روس سے سستے تیل کی بھی کامیابی سے درآمد کر رہا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں :پاکستان کی سفارتی محاذ پر ایک اورکامیابی، سلامتی کونسل اجلاس میں بھارتی اقدامات پر بریفنگ
دریں اثنا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس وسطی ایشیا کے ساتھ تعلقات میں پاکستان کے اہم کردار کو تسلیم کرتا ہے اور اس کے پیش نظر پاکستان اور روس کے درمیان ایک نیا بارٹر تجارتی نظام بھی زیر غور ہے۔
روس سے تیل اور گیس کی رعایتی شرحوں پر درآمد کو پاکستان کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کی 700 ایکڑ اراضی پر جدید روسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک نیا پلانٹ تعمیر کیا جا رہا ہے۔
روسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تعمیر کردہ پلانٹ خام تیل کی نقل و حمل کی لاگت کو کم کر یگا جبکہ پاک روس معاہدے کے تحت پاکستان اسٹیل کی درآمدات میں 30 فیصد کمی 2.6 بلین ڈالر کی بچت متوقع ہے۔
دوسری جانب بھارت پروپیگنڈے کے ذریعے پاک روس شراکت داری کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے جبکہ روس چین کا پاکستان پر سرمایہ کاری کے شعبے پر اعتماد پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے۔