ریاض۔سعودی عرب نے 14ممالک کے لئے بلاک ورک ویزا کوٹہ کا اجراء جون 2025 تک معطل کردیا ،ان 14ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے ۔
دیگرمتاثرہ ممالک میں بھارت، مصر، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا اور دیگر شامل ہیں،یہ فیصلہ امیگریشن کو کنٹرول کرنے، رش کو روکنے اور حج کے موسم سے قبل غیر قانونی حج کو روکنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں :چین نے 4 خلیجی ممالک کے لیے ویزا فری انٹری کا اعلان کر دیا
بلاک ورک ویزا ایک کوٹہ ہے جو سعودی کمپنیوں کو پیشگی منظوری کے بعد مخصوص ممالک سے کارکنوں کو لانے کی اجازت دیتا ہے۔
اس پابندی کے بعد نئی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی،پرانی درخواستوں میں تاخیر یا مسترد ہو سکتی ہیں، جن لوگوں نے ویزا حاصل کیا لیکن وہ سعودی عرب میں داخل نہیں ہوئے انہیں داخلے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
اس کے ساتھ ساتھ سعودی عرب نے کئی ممالک کے لیے عمرہ، فیملی وزٹ، بزنس اور ٹورسٹ ویزا کو بھی عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔
یہ پابندیاں جون 2025 کے آخر تک جاری رہیں گی اور حج کے موسم کے بعد ان میں نرمی کا امکان ہے۔