مظفرآباد :محکمہ زکوۃ وعشر آزاد کشمیر نے وزیر اعظم کی غریب پروری کے احکامات پر عید الاضحی کے موقع پر آزاد کشمیر بھر کے مستحقین زکوۃ کیلئے 9 کروڑ 83 لاکھ 91 ہزار روپے ان کے ذاتی اکائو نٹس ہا میں منتقل کر دیئے۔
وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے ویژن کے مطابق محکمہ زکوۃ و عشر نے مالی سال 25-2024 کے دوران آزاد کشمیر کے 10 اضلاع میں آبادی کے تناسب سے مساویانہ طور پر مقامی زکوۃ و عشر کمیٹیوں کے توسط سے ریاست کے انتہائی غریب، مفلوک الحال اور نادار افراد کو ان کے ذاتی اکاؤنٹ کے ذریعے رقومات فراہم کی گئیں۔
فراہم کی جانیوالی رقم ضلع مظفر آباد 1 کروڑ 76 لاکھ 31 ہزار روپے، ضلع کو ٹلی 1 کروڑ 74 لاکھ 45 ہزار روپےاورضلع پونچھ 1 کروڑ 3لاکھ 68 ہزار روپے دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر،دل وکینسر کے 15 مریضوں کے علاج کیلئے زکوۃ فنڈ سے56 لاکھ منظور
ضلع میر پور 86 لاکھ 64 ہزار، ضلع بھمبر میں 85 لاکھ 68 ہزار ، ضلع نیلم 92 لاکھ 31 ہزار، جہلم ویلی میں 79 لاکھ 20 ہزار ، باغ میں 74 لاکھ 25 ہزار روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔
سدھنوتی میں 65 لاکھ 85 ہزارروپے، حویلی میں 45 لاکھ 54 ہزار روپے کی رقومات فراہم ہو ئیں۔
نیلم کی یونین کونسل کیل و گریز اور حویلی کی یونین کونسل بھیڑی میں مستحقین زکوۃ کو (ایس پیسہ) کے ذریعے رقم کی فراہمی کی جارہی ہے۔
مستحقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے کائو نٹس ہاسے رقم نکلوائیں۔