نریندرمودی پنجاب سے پاکستان پر حملہ کرکے دکھائیں، ہم انڈیاکے 9ٹکڑے کرینگے، گرپتونت سنگھ 

اسلام آباد:خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان ’’ روٹی کھائو نہیں تو میری گولی تو ہے ہی‘‘ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا مودی کو کھلا چیلنج ہے کہ وہ پنجاب سے پاکستان پر حملہ کر کے دکھائے، ہم مودی کی چھاتی کو پیتل سے بھردیں گے اور بھارتی فوج کی لاشیں بارڈر پر پھینک دیں گے۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ ہمارا کھلا چیلنج ہے کہ ہم بھارت کو توڑیں گے، ہندوستان کے سسٹم اور ان کے قانون کو ہم نہیں مانتے، ہم بھارت کے 9 ٹکڑے کریں گے اور دنیا دیکھے گی کہ بھارت کا نقشہ، دنیا کے نقشے سے کیسے مٹتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی اپنی سیاست کے لیے آپ کو قربان کرنا چاہتا ہے، پاکستان سے جنگ مت لڑیں،گرپتونت سنگھ کا سکھ کمیونٹی کو ویڈیوپیغام

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے جنگ جیت چکا ہے ، اب مودی کا بیان یہ ظاہر کر رہا ہے کہ وہ پاکستانی نوجوانوں کو اپنا ٹارگٹ بنانا چاہتا ہے اس کا مقصد اب پاکستان کا نوجوان ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مودی نےکہا ہے پہلا حملہ ہم نے تمہاری مسجدوں، مدرسوں پر کیا تھا ، اب جو حملہ ہو گا وہ ہم تمہارے نوجوانوں پر کریں گے۔ یہ بھارتی وزیراعظم نے دھمکی نہیں دی بلکہ پہلے ہی بتا دیا ہے ۔

گرپتونت سنگھ پنو نے کہا کہ ہندو توا کی یہ ریت رہی ہے کہ وہ ہمیشہ عام عوام میں گھس کر پیٹھ میں خنجر گھونپتے ہیں، یہ اتنے بہادر نہیں پاکستانی فوج کا مقابلہ کر سکیں ، یہ ہمیشہ بچوں اور خواتین کو نشانہ بناتے ہیں۔

انہوں نے نریندر مودی کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان کے نوجوانوں پر گولی چلانے کی کوشش کی تو مودی کی چھاتی کو پیتل سے بھردیں گے اور بھارتی فوج کی لاشیں بارڈر پر پھینک دیں گے۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ ہم بھارت کے 9 ٹکڑے کریں گے، دنیا دیکھے گی کہ بھارت کا نقشہ دنیا کے نقشے سے کیسے مٹتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی سکھ فوجی اہلکاروں کا پاکستان کیخلاف ہتھیار اٹھانے سے انکار

Scroll to Top