مظفرآباد: ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کاموٹر سائیکل چور گروہ کیخلاف کریک ڈاؤن،بین الصوبائی چور گروہ کے سرغنہ کو دوبارہ گرفتار کرکے15 موٹر سائیکل برآمد کر لئے ۔
ملزم عمار عباسی کا ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی، مزید سنسی خیز انکشافات سمیت برآمدگی بھی متوقع ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سال نو کے آغاز سے ہی مظفرآباد شہر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اچانک تشویشناک حد تک اضافہ کی وجہ سے ایس ایس پی مظفرآبادریاض حیدر بخاری نے ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت دی تھی۔
مورخہ25مئی کو پولیس ٹیم نے ملزم عمار عباسی ولد عبدالقیوم ساکنہ کھن بانڈی کو مسروقہ موٹر سائیکل فروخت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل کے بڑھتے حادثات پر آگاہی مہم شروع،مظفرآبادمیں ہیلمٹ تقسیم
دوران تفتیش ملزم عمار عباسی نےتھانہ پولیس سٹی کی حدود سے 8عدد موٹر سائیکل جبکہ تھانہ پولیس صدر کی حدود سے 5موٹر سائیکل اور حدود تھانہ سیکرٹریٹ سے 2عدد موٹر سائیکل چوری کرنے کا انکشاف کیا۔
پولیس نے دودن میں چوری ہونیوالے 13موٹرسائیکل برآمد کرلئے جو مالکان کے حوالے کردیئے گئے جبکہ دو موٹرسائیکل کے پرزے کھول کر بیچے گئے جو ریکوری کرلی گئی ہے۔
ملزم سے گزشتہ سال تھانہ سٹی پولیس نے25موٹرسائیکل برآمد کئے تھےاورملزم متعدد مقدمات میں جیل راڑہ میں بند تھاجو جمعۃ الوداع کے موقع پر ضمانت پر رہاہوا۔
ملزم نے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد بھی اپنا دھندہ نہ چھوڑا اور دوبارہ موٹرسائیکل چوری کرکے فروخت کئے۔پولیس کے مطابق ملزم پہلے 40سے زائد وارداتوں میں ملوث رہ چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: باغ پولیس کاایکشن،بغیر کاغذات چلنے والے متعددموٹرسائیکل ضبط کرلئے