وزیراعظم انوارالحق کا پولیس افسران کی شہادت پر دکھ کااظہار، فوری انکوائری کا حکم

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کا لسڈنہ تولی پیر کراس میں ٹریفک حادثے میں پانچ پولیس اہلکاروں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے ڈی آئی جی پونچھ کو حادثہ کی فوری انکوائری کا حکم دیدیا ۔ وزیراعظم آزادکشمیر کا غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار ۔شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا ۔

وزیراعظم آزادکشمیر کی انتظامیہ کو امدادی کارروائیوں کو بروقت انجام دینے کی ہدایت ،وزیراعظم آزادکشمیر کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اور ایس پی موقع پر پہنچ گئے۔
باغ، پولیس گاڑی حادثے کا شکار،انسپکٹر علی احمد بخاری سمیت 5 افسر موقع پر جاں بحق

Scroll to Top