باغ(کشمیر ڈیجیٹل )تولی پیر پولیس وین حادثہ کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جاگری ۔تولی پیر پولیس وین میں سوار 5 پولیس جوان موقع پر ہی شہید ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر و ایس پی باغ ریسکیو ٹیم کے ہمراہ جائے حادثہ کے لیے روانہ ۔تولی پیر پولیس وین حادثہ و 5 پولیس جوانوں کی شہادت کی ڈپٹی کمشنر نے تصدیق کر دی۔
ضلعی کنٹرول روم پولیس باغ کے مطابق بمقام تولی پیر پولیس کی گاڑی جس میں علی احمد بخاری انسپکٹر ریجن آفس را دولاکوٹ ،نوید احمد اانسپکٹر، یا سر عرفات انسپکٹر ،ذاکر حسین اے ڈی، ریجن راولا کوٹ، محمد فہیم اکا ؤنٹ برانچ ریجن راولا کوٹ شامل ہیں ۔
لسڈنہ تولی پیر گاڑی حادثہ کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں جملہ آفیسران موقع پر شہید ہو گئے ۔ٍڈی سی باغ ر ایس پی باغ موقع پر پہنچ گئے ۔
انوارالحق ریاستی وسائل کے بغیر ایک ریلی نکال کرد کھا دیں، شاہ غلام قادر کا وزیراعظم کو چیلنج