پاکستانی نوجوانوں نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر وطن سے محبت اور حوصلے سے لبریز ایک زوردار انگریزی ترانہ جاری کر دیا ہے جو نہ صرف دشمن کو واضح پیغام دیتا ہے بلکہ قوم کے حوصلے بھی بلند کرتا ہے۔
یہ ترانہ “NOW YOU KNOW, WE ARE PRO” کے عنوان سے جاری کیا گیا ہے،جس کا مطلب ہےاب تم جان گئے ہو، ہم ماہر اور مکمل طور پر تیار ہیں، جسے معروف گلوکار شجاع حیدر نے گایا ہے جبکہ اس کے بول معروف شاعر عمران رضا نے تحریر کیے ہیں۔
ترانے کی دھن اور الفاظ قومی حمیت، جذبہ ایمانی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عملی اظہار ہیں۔ اس میں دشمن کو دوٹوک انداز میں چیلنج کرتے ہوئے کہا گیا ہے: “اب تم جان گئے ہو کہ ہم کون ہیں؟” اور ساتھ ہی دبنگ پیغام دیا گیا”اگر تم سمجھتے ہو کہ کچھ کر سکتے ہو، تو آؤ ہمارے عزم کو آزما کر دیکھ لو۔”
“If you think you can act, come test our resolve.”
ترانے میں بھارت کی جانب سے بار بار دی جانے والی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان دھمکیوں سے نہیں ڈرتا بلکہ ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے “مکمل طور پر تیار اور پیشہ ورانہ طور پر تربیت یافتہ” ہے۔
ترانے کا مرکزی پیغام یہ ہے کہ پاکستان کی طاقت محض الفاظ میں نہیں، بلکہ اس کی قومی یکجہتی، ایمانی قوت اور فولادی تربیت میں ہے۔
ترانے کے اختتام پر یہ اعلان کیا گیا ہے کہ بنیان مرصوص ایک عقیدہ ہے، فولاد کی دیوار ہے، غیر متزلزل عزم ہے اور ناقابلِ شکست قوت ہے۔
یہ ترانہ صرف ایک نغمہ نہیں بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری، امن اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر دم تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جوائنٹ ایکشن کمیٹی الیکشن لڑے، مگر امیدوار 2 ہزار سے زائد ووٹ نہیں لے سکے گا: راجہ ایاز غفور
شاندار پروڈکشن، جاندار شاعری اور مضبوط پیغام کے ساتھ یہ ترانہ جدید دور کا ایک قومی ترانہ بن کر ابھرا ہے، جو اپنے لہجے میں سخت، روح میں پرجوش اور پیغام میں غیر متزلزل ہے۔