سیاسی کارکن ہوں،مجھ پرکوئی پابندی نہیں،نثارہ عباسی نے الیکشن لڑنے کا عندیہ دیدیا

مظفر آباد: مشیر حکومت، مسلم لیگ ن کی ممبر اسمبلی نثارہ عباسی نے کہا ہے کہ براہ راست الیکشن میں لینا میراحق ہے، میں جلد بتائوں گی کہ کونسےحلقے سے الیکشن لڑنا ہے۔

کشمیر ڈیجیٹل کو دیئے گئے انٹرویو میں نثارہ عباسی کا کہناتھا کہ میں ایک سیاسی کارکن ہوں مجھ پر کوئی پابندی نہیں، اگر خواتین معاشرے میں مردوں کے شانہ بشانہ رہ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں تو ان کو براہ راست سیاست میں آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں براہ راست الیکشن کی طرف جانا ہوگا، سپیشل سیٹوں سے باہر نکلنا ہوگا،ہم لوگوں کے مسائل حل کررہے ہیں، میں پورادن لوگوں کے مسائل سنتی ہوں اور حل کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بعدسندور آپریشن کےنام پر ننگی جارحیت کی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا جس پر کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔

بھارت کو منہ توڑ جواب پر دنیا بھرمیں پاک فوج کی تعریف کی جا رہی ہے،کشمیری پاک فوج کی کامیابی کیلئے دعائیں کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان بھارت کا آلہ کار نہ بنے،ہندوستان نے دوبارہ حماقت کی تو جواب شدید تر ہوگا، ترجمان پاک فوج

مشیر حکومت کا کہناتھا کہ پاکستان کی یہ فتح تاریخ میں لکھی جائیگی، اس پر جتنا جشن منایا کم ہے، پاک فوج کو پوری دنیا میں ڈسکس کیا جا رہا ہے، بھارت نے سوچا بھی نہیں تھا کہ پاک فوج اسے گھس پر مارے گی۔

جنگ کے دوران کسی میںکوئی ڈر نہیں تھا، میں کنٹرول لائن پر بھی گئی لیکن وہاں بھی لوگ خوفزدہ نہیں تھے بلکہ وجذبہ ایمانی سے سرشار تھے، ہرکوئی کہہ رہا تھاکہ موقع ملے تو میں بھی لڑوں گا۔

انہوں نے کہا کہ مودی کو اتنی مار پڑی کہ اب جرآت نہیں کریگا لیکن دوبارہ جرآت کی تو پہلے سے بڑاجواب ملے گاکہ اسکی نسلیں یاد رکھیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ٹیکنالوجی استعمال کرکے بھارت کو چکرا کر رکھا دیا اور مودی ٹرمپ کے پائوں میں جا پڑااور جنگ بندی کرائی۔

مشیر حکومت کا کہنا تھا کہ خواتین کیلئے سیاست بہت مشکلات ہیں ، سیاست میں تو مردوں کیلئے مشکلات ہوتی ہیں خواتین کا آگے آنا تو بہت مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں خواتین کی نشستوں میں اضافہ کیلئے قانون سازی کرنا ہوگی ، میں قرارداد بھی لائی تھی لیکن ہمارے پاس دوتہائی اکثریت نہیں ہے۔

خواتین صرف 5اسمبلی میں بیٹھی ہیں اگر مردممبران اسمبلی ساتھ نہیں دینگے تو قانون سازی نہیں ہوگی، سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے یقین دہانی کرائی ہے۔

یاد رہے کہ نثارہ عباسی کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے اور انوار حکومت میں شامل ہونے پر ان کو تنقید کا بھی سامنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: انسانیت کی خدمت مشن،سماجی کاموں میں حصہ لینے والا ہر شخص قابل فخر ہے، نثارہ عباسی

Scroll to Top