مظفرآباد:مرکزی انجمن تاجران مظفرآباد کے ترجمان نے کہا ہے کہ تجارت انبیاء کرام کا پیشہ ہے،ہم تاجر اسے باعث فخر سمجھتے ہیں ۔
مہاجرین وزراء کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں مرکزی انجمن تاجران مظفرآبادکے ترجمان حفیظ ہمدانی نے کہا کہ عوام کی خدمت کے نام پر سکیم خوری سے ٹماٹر بیچنا ہزا گنا بہتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے غربت اور اپنے لئے مراعات، حکومت میں آتے ہی راتوں رات اثاثہ جات میں کئی گنا اضافہ ، اپنے عزیز و اقارب کیلئے میرٹ کی پامالی، آزادی کے بیس کیمپ میں عوام کے ٹیکس پر شاہ خرچیاں تو باعث ندامت ہو سکتا ہے ٹماتر بیچنا رزق حلال ہے۔
انجمن تاجران کے ترجمان نے کہا کہ شوکت نواز میر کے ہر سوال کا مثبت جواب آپ کی گڈ گورنس ہے اگر آپ اس میں فیل ہیں تو پھر شوکت نواز میر ٹماٹر بیچے یا چھابڑی لگائے، کم از کم آپ سے ہزار گنا بہتر ہے
حفیظ ہمدانی کاکہنا تھا کہ اس سے بھی بڑھ کرشوکت نوازمیر عوام میں موجود ہیں، عوام بہتر پرکھ رکھتے ہیںکہ آپ کیا اور شوکت نوازمیر کیساانسان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایکشن کمیٹی مودی کے ایجنڈے پر گامزن ،شوکت نواز میر تم دکاندار ہوتودکانداری کرو،وزرائے حکومت کا چیلنج