برنالہ بازار میں نوجوان کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار نہ ہوسکے

برنالہ: مین بازار برنالہ میں عجوہ ڈیری پر گوجرہ گڑھا کے اعجاز نامی شخص نے 8غنڈوں کے ہمراہ دھاوا بول دیا اور سر عام صوبیدار لیاقت علی (دکاندار) کے بیٹے حسنین پر وحشیانہ تشدد کیا۔

تفصیلات کے مطابق برنالہ تھانہ میں درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق اعجازنامی شخص نے فالودہ کیا اور کٹھا ہونے کی شکایت کی جس پر دکاندار کےبیٹے نے کہا کہ ابھی تیار کیا ہے۔

اعجاز نامی شخص پلیٹ پھینک کر چلا گیا اور تھوڑی دیر بعد غنڈوں کے ہمراہ آکر بازار میں نوجوان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ، ملزمان نے آہنی راڈوں اور آہنی مکوں کا استعمال کیا۔

نوجوان کا کہنا ہے کہ مشکل سے ایف آئی آر درج ہو ئی ہے لیکن ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے گرفتاریاں نہ ہو سکیں ۔بازار میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

نوجوان نے حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے کہ ملزمان گرفتار کرکے مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بائیکیا رائیڈر کو تشدد کا نشانہ بنا کر موٹر سائیکل چھیننے والا ڈکیت گروہ گرفتار

Scroll to Top