میرپور،نجی سوسائٹیوں میں بدوں این اوسی پلاٹوں کی خریدوفروخت پرپابندی عائد،عوام کو انتباہ جاری

میرپور:ڈپٹی کمشنر کلکٹر میرپور یاسر ریاض نے مختلف نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب سے بدوں رجسٹریشن یااین اوسی پلاٹوں کی خرید وفروخت کا نوٹس لیتے ہوئے جملہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو پابند کیا گیا کہ وہ بدوں رجسٹریشن و این اوسی پلاٹوں کی فروخت نہیں کر سکتیں۔

ڈپٹی کمشنرنے مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیاں جو پہلے سے بدوں رجسٹریشن یااین اوسی پلاٹ ہاء فروخت کر رہی تھیںکو بروئے مکتوب (SealBan) کر دیا گیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ان میں سے چند سوسائٹیاں رجسٹریشن کے عمل سے گزررہی ہیں اور تا حال کسی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کو بھی دفتر ڈپٹی کمشنر /کلکٹر سے NOC جاری نہ ہوا ہے۔

مختلف ہاؤسنگ سوسائیٹیوں خصوصاً سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام سے شہر کے مختلف مقامات وسوشل میڈیا پرپری لانچنگ کی تشہیری مہم جاری ہے۔

سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ نے بیان حلفی دے رکھا ہے کہ وہ سوسائٹی کی رجسٹریشن یا این اوسی کا عمل مکمل ہونے تک پلاٹوں کی فروخت کا عمل شروع نہیں کریں گے۔

بذریعہ سرکلر ہذا عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی پرائیویٹ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے پلاٹ کی خرید وفروخت اسوقت تک عمل میں نہ لائیں جب تک متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی رجسٹریشن یا این اوسی کا پر اس مکمل نہ ہو۔

اس وقت تک پلاٹ ہا کی خرید وفروخت کی کارروائی کا حصہ نہ بنیں جب تک خریدار پلاٹ کے موقع ملا حظہ، سائز،قبضہ کی نسبت مطمئن نہ ہو اور محض پلاٹ ہا کی فائل کی خرید و فروخت سے اجتناب کیا جائے۔

اگر اس کے باوجود کوئی شہری،خریدار پلاٹ کی خرید و فروخت کرتا ہے تو یہ اسکا ذاتی فعل ہوگا جس کو ’’مشتری ہوشیار باش“ کے قانونی اصول کی تائید حاصل ہوگی۔

یہ سرکلرعوام مفاد میں جاری کیا جارہا ہے تاکہ مستقبل میں شہری کسی دھوکہ دہی فراڈ وغیرہ سے بچ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: میرپور،9ہزار پلاٹوں سے منتقلی اور خرید و فروخت پر عائد پابندی ختم

Scroll to Top