خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق خیبر پختونخواہ میں فورسز کی تین الگ الگ کارروائیوں میں کل 9 ہندوستانی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی حمایت یافتہ چار خوارج مارے گئے جب کہ سیکورٹی فورسز نے ٹانک میں کامیاب آپریشن کیا
جس میں دو خوارج ہلاک ہوئے،خیبر کے باغ علاقے میں ایک آپریشن میں ہندوستانی حمایت یافتہ 3 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام خوارج دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے،ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق علاقے میں خوارج کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔