کراچی سے لاہور جانیوالی پروازطوفان میں پھنس گئی،مسافروں کی چیخیں

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کئی منٹ تک آندھی کی زد میں رہی، طیاروں کو شدید جھٹکے لگنے پر مسافروں کی چیخیں نکل گئیں۔ سابق وفاقی وزیر اسد عمر بھی پرواز میں سفر کررہے تھے ۔مسافر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، انتہائی نامناسب موسم پر طیارے ک واپس موڑ لیا گیا۔

پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کو واپس موڑا اور ایئر ٹریفک کنٹرول نے ان کی مدد کی اور پرواز کا رخ کراچی کے لیے واپس موڑ دیا گیا۔

اسلام آباد سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 6385 کو بھی کراچی منتقل کردیا گیا۔

لاہور میں طوفانی بارش کے باعث کراچی کی دو پروازیں پی کے 305 اور پی ایف 405 کی روانگی میں بھی تاخیر ہوگئی ہے

اسلام آباد سے کراچی آنے والی دیگر شہروں کی پروازوں کو بھی موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں گرد کے طوفان کے بعد بارش شروع ہوگئی، طوفانی ہواؤں سے لاہور ہائیکورٹ میں درخت کا کچھ حصہ گر گیا، چڑیا گھر میں بھی درخت گرا

پارکنگ میں درخت گرنے سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طوفان اور بارش کے پیش نظر انتظامیہ اور ریسکیو کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔
طوفانی بارش،آئندہ 36 گھنٹے اہم ، این ڈی ایم اے نے عوام کو خبردار کردیا

Scroll to Top