بعض عناصر عوامی ایکشن کمیٹی کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں، غلام اللہ اعوان کا انکشاف

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)جب لائن آف کنٹرول پر ہندوستان بمباری کر رہا تھا اس وقت کشمیری قوم کی حفاظت افواج پاکستان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے کر رہی تھی وہاں پر نہ تو کوئی سبز باغ دکھانے والا تھا نہ ہی کوئی لیڈر، اور نہ کوئی عوامی ایکشن کمیٹی والا تھا، سب نے یہ دیکھ لیا انکی زندگی کا دارومدار افواجِ پاکستان پر ہے۔ ان خیالات کا اظہار سوشل ایکٹیویسٹ غلام اللہ اعوان نے کشمیر ڈیجیٹل کے پروگرام میں سید غلام رضا کاظمی سے گفتگو میں کیا

غلام اللہ اعوان کا کہنا تھا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا آزادکشمیر میں عوامی مسائل حل کیلئے بڑا اہم کردار ہے ۔ عوامی ایکشن کمیٹی نے وہ کام کردکھایا جو حکومت کو کرنا چاہیے تھا مگر عوامی ایکشن کمیٹی نے عوام کی آواز بن کر بجلی اور آٹے کی سبسڈی لینے میں کامیابی حاصل کی ۔ تاہم ابھی تک حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈپر حکومت عمل نہیں کرسکی۔

عوامی ایکشن کمیٹی کیساتھ وہ لوگ بھی شامل ہوئے جو کسی نہ کسی جماعت کے کارکن تھے کیونکہ عوامی ایکشن کمیٹی میں ہر رنگ ونسل اور ہر جماعت کے کارکنوں نے ساتھ دیا ۔۔کیونکہ عوامی ایکشن کمیٹی نے عوامی حقوق کی بات کی ہے ،۔ آزادکشمیر کی سیاسی قیادت ہمیشہ کی طرح عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ۔

غلام اللہ اعوان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر بھر میں عوامی ایکشن کمیٹی یوم شہداء کا دن منارہی ہے جس میں خدشہ ہے کہ کچھ لوگ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے نام کو استعمال کرتے ہوئے کسی مہم جوئی کی طرف لے کر جا رہے ہیں،ریاست اور مسلح افواج کیخلاف لوگوں کو بھڑکانے کی کوشش کرینگے۔

یہ الگ بات ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ایسے عناصر کے دروازے بند ہوچکے ہیں کیونکہ کشمیریوں نے دیکھ لیا کہ کس طرح افواج پاکستان نے جان جوکھوں میں ڈال کر کشمیر کی سرحدوں کی حفاظت کی ۔

خدا نخواستہ عوامی ایکشن کمیٹی کو اینٹی سٹیٹ عناصر نے اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کیا تو عوامی ایکشن کمیٹی اپنی ساکھ کھودے گی ۔ اور ہم نہیں چاہتے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچے کیونکہ یہ واحد پلیٹ فارم ہے جو عوامی حقوق کی بات کرتا ہے ۔

ریاست کے اندر جہاں پر ماں ہوتی ہے وہاں پر باپ بھی ہوتا ہے، جب بچے باغی ہو جائیں ریاستی اداروں کے خلاف کھڑے ہو جائیں وہاں پر باپ کو ڈنڈا دینا چاہیے ان لوگوں کو خاموشی کسی صورت بھی نہیں بنتی!

غلام اللہ اعوان کا کہنا تھا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا ایک المیہ ہے یہاں پر بہت سارے نظریات کے لوگ اکٹھے ہیں،جہاں یہ شہداء کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں، وہاں پر کچھ لوگ ایکشن کمیٹی کے پرچم تلے پاکستان اور افواجِ پاکستان کے خلاف لوگوں کو بھڑکانے کی کوشش کرتے ہیں

<iframe width=”560″ height=”315″ src=”https://www.youtube.com/embed/7kN88FB6efI?si=3a40XwdJ1ERFaNZf” title=”YouTube video player” frameborder=”0″ allow=”accelerometer; autoplay; clipboard-write; encrypted-media; gyroscope; picture-in-picture; web-share” referrerpolicy=”strict-origin-when-cross-origin” allowfullscreen></iframe>

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے سیاسی قیادت، تینوں مسلح افواج کے اعزاز میں عشائیہ

Scroll to Top