حویلی(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن ایکٹا کے انتخابات مکمل ہو گے۔ ریاست بھر میں پولنگ کا عمل 9 بجے سے دن ایک بجے تک جاری رہا۔
کل 1980 ووٹرز نے اپنا رائے حق دہی استعمال کیا،انتخابات میں پائنیر پینل نے معرکہ اپنے ناک کیا ، غیر حتمی و سرکاری نتائج کے مطابق پائنیر پینل کے طارق سلیم شاہ 1050 ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہو گئے۔
انکے مدمقابل پروگریسیو پینل کے چوہدری محمد ایوب 838 ووٹ حاصل کر سکے۔ جنرل سیکرٹری کی نشست پر پائنیر کے امیدوار چوہدری عبد الرحیم نے 1023 ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹی،سیکرٹری نشر و اشاعت کیلئے حویلی کہوٹہ سے امیدوار محمد اسلم 1033 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔
خاتون نائب صدر پر پائنیر پینل کی سبیکہ اکرام 1033, جوائنٹ سیکرٹری پر بشارت محمود 1043 جبکہ سیکرٹری مالیات پر اعجاز احمد خان 1047 ووٹ کے ساتھ کامیاب قرار پائے۔
پاکستان میں ٹوئٹر ایکس سروس معطل، صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا