ابوظہبی: یواےای میں پاکستانی سفارت خانے نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ آن لائن ملازمت کے اشتہارات کا جواب دیتے وقت انتہائی محتاط رہیں۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانے نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے اور پاکستان میں موجود شہریوں سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ آن لائن ملازمت کے اشتہارات کا جواب دینے میں انتہائی محتاط رہیں۔
پاکستانی سفارتخانے نے واضح کیا کہ خاص طور پر وہ آن لائن ملازمتیں جو متحدہ عرب امارات سے باہر نوکری کیلئے پیشکش کر رہے ہوں۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں سفارتخانے نے متنبہ کیا کہ حال ہی میں متعدد افراد بیرون ملک روزگار کی اسکیموں کا دھوکا دہی کا شکار ہوئے ہیں جس سے سنگین پیچیدگیاں پیدا ہوئی ہیں۔
مشن نے گمراہ ہونے سے بچنے کے لیے متحدہ عرب امارات سے باہر ملازمت کی تمام پیشکشوں کی سرکاری اور قابل اعتماد ذرائع سے تصدیق کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کے ویزوں کے نام پر ڈڈیال کے لوگوں کو لوٹنے والا ملزم راولپنڈی سے گرفتار