مظفرآباد:مسلم لیگ ن مظفر آبادکی سیکرٹری جنرل سید ساجدہ گیلانی نے کہا ہے کہ دو فیک اکاؤنٹس ہیں جو تبدیلی سرکار اور ٹیپو سلطان کے نام سے چل رہے ہیں ان پر لوگوں کی عزتیں اچھالی جاتی ہیں۔
کشمیر ڈیجیٹل کو دیئے گئے انٹرویو میں سید ساجدہ گیلانی نے کہا کہ میری بھی سیاسی ایونٹ کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا، میں سال سے انصاف کی منتظر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں سال سے پولیس دفاتر کے چکر لگا رہی ہوں، کہا جاتا دو دن میں ٹریس ہو جائے گا ملزم ،4دن میں ہوجائیگا لیکن مجھے انصاف نہیں ملا۔
ساجد ہ گیلانی نے کہاکہ مظفر آباد کی کئی خواتین کو استحصال کا نشانہ بنایا گیا جو نہیں بولی ہیں، لیکن میں باہر نکلی افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے ، مجھے انصاف نہیں ملا۔
پولیس اندھے قتل کا سراغ لگا لیتی ہے مگر مجھے انصاف نہیں ملا۔ کیا ادارے اتنے مفلوج ہیںَیہ کون لوگ تھے ،بندے بھی سامنےآگئے لیکن ان کو پکڑا نہیں گیا۔
انہوں نے کہا کہ مجتبیٰ بانڈے، راجہ شعیب اور راجہ شمریز تین لوگ سامنے آئے لیکن پولیس نے ان پر ہاتھ نہیں ڈالا جس سے ثابت ہوتا کہ ان کو پشت پناہی حاصل ہے۔
ساجد ہ گیلانی کا کہنا تھا کہ ایسے تذلیل کی جائیگی تو سیاست میں کون آئیگا؟میں نے پولیس کو اپنے نمبر دیئے کہ میرا ریکارڈ نکلوایا جائے پہلے،میری بیٹی رورہی تھی کہ آپ کی وجہ سے میرے ساتھ ایسا ہوا۔
مجھے ایک بار معلوم ہوجائے تو ان سے پوچھوں گی کہ میری ذات میں اس نے کیا دیکھا ؟ہم سیاست کررہی ہیں تو خاندان کی اجازت سے کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ بااثر لوگ ہیں ، انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں، مجھے اپنے رب سے انصاف کی اپیل ہے،میرامسیحا سوشل میڈیا ہی بنے گا کیونکہ میرے پر الزامات لگائے گئے۔
ساجدہ گیلانی کا کہنا تھا کہ خواتین معاشرے میں جتنی مرضی جہدوجہد کریں ان کیلئے کوئی مقام نہیں، انکو ہمیشہ پیچھے کی طرف دھکیلا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی بزدلانہ کارروائی: پاکستان آرمی کی حمایت پر پاکستانی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت میں بلاک