ڈڈیال پولیس ان ایکشن، 3 ڈرگ ڈیلرز گرفتار، 24 بوتل شراب، 1210 گرام چرس برآمد

مظفرآباد/ڈڈیال:میرپور ڈویژن کے ضلع ڈڈیال میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ڈرگ ڈیلرزکو گرفتارکر لیا جن سے 24 بوتل شراب، 1210 گرام چرس گردہ برآمدہوئی۔

ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت اور ڈی ایس پی ڈڈیال سید اشتیاق گیلانی کی ہدایت کی روشنی میں ڈرگ ڈیلرز کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

ڈڈیال پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر راشد حبیب کی نگرانی میں پولیس ٹیم جن میں سب انسپکٹر نوید صدیق، اے ایس آئی منور حسین، ڈی ایف سی ذیشان مجیدودیگر نے کارروائی کرتے ہوئےملزموں کو گرفتار کیا۔

ملزمان میں احسن اعجاز ساکنہ آڑہ جٹاں، شاہ زیب ساکنہ رائے پور، حسیب رشید ساکنہ ڈینگل کو گرفتار کرکے مجموعی طور ایک کلو 220 گرام چرس گردہ اور 24 بوتل شراب برآمد کر لی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ملزمان کی طرف سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار بھارتی یوٹیوبر جیوتی ملہوترا بی جے پی کارکن نکلی

Scroll to Top