شوکت نوازمیر کیلئے چیئرمین شپ کوئی معنی نہیں رکھتی،اب الیکشن یکطرفہ ہونگے، تاجررہنما

مظفرآباد:صدر ٹاہلی منڈی بازارراجہ سعید خان نے کہا ہےکہ ہم شوکت نوازمیر کیخلاف فیصلے کو نہیں مانتے،جس ایکٹ کا حوالہ دیکر فیصلہ دیاگیا اس کے تحت ہمارے الیکشن ہوئے ہی نہیں تھے۔

کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئےراجہ سعید خان نے کہا کہ ون شٹر ون ووٹ کے تحت الیکشن ہوئے ہیں،چیئرمین شپ اب شوکت نواز میر کیلئے کوئی معنی نہیں رکھتی ۔

ہم اب پورے آزاد کشمیر کی بات کرینگے۔اگر شوکت نواز الیکشن لڑیں تو وہ یکطرفہ طور پر مخالف امیدوار کو شکست دینگے۔وہ دلوں کے وزیراعظم ہیں۔

مرکزی انجمن تاجران مظفرآبادکے ترجمان سید حفیظ ہمدانی کا کہنا ہے کہ یوم شہداء سے ایک روز قبل شوکت نواز میر کا الیکشن کالعدم قرار دینا سب سمجھ سکتے ہیں،عوام شعور رکھتے ہیں۔

شوکت نواز میر اب صرف انجمن تاجران مظفرآباد کے چیئرمین نہیں ہیں وہ ریاست بھر کے تاجروں اور عوام کی توانا آواز بن چکے ہیں، عوام کے دل ان کی آواز کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب وہ کشمیر بھر کے عوام اور تاجروں کے ویر ہیں،مرکزی انجمن تاجران مظفرآباد کا الیکشن تاجر تنظیموں کے باہم معاہدہ کے تحت عمل میں آیا تھا یہ الیکشن کسی بھی ایکٹ کےتحت نہیں ہوا۔

آزادکشمیر میں کوئی بھی تاجر تنظیم ٹریڈ آرگنائزیشن رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن ایکٹ کے تحت رجسٹر نہیں ہے،مرکزی انجمن تاجران کے الیکشن 5 تاجر تنظیموں کے درمیان باہم رضا مندی سے ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ غیر جانبدار الیکشن کمیشن جس میں ایوان صحافت ، ایوان عدل ، سول سوسائٹی ، انتظامیہ اور پولیس کے ذمہ داران پر مشتمل تھا کے تحت عمل میں لایا گیا۔

مظفرآباد بھر کی تاجر تنظیمیں جب بھی باہم رضا مندی سے نئے الیکشن کا انعقاد کرینگی،مرکزی انجمن تاجران ہر دم الیکشن کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج یوم شہداء عوامی ایکشن کمیٹی و شہدائے جموں کشمیر کے موقع پر مرکزی انجمن تاجران مظفرآباد کی طرف سے شٹرڈاؤن اور جلسہ عام میں ریاست بھر کے تاجروں کی شرکت بذات ایک ریفرنڈم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ: شوکت نواز میر سمیت عہدیداران کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

Scroll to Top