مظفر آباد: وفاقی محتسب کے ریجنل ایڈوائزر منصور قادر ڈار نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں موبائل کمپنیوں کی ناقص سروسز فائبر بچھانے سے ہی بہتر ہوں گی۔
کشمیر ڈیجیٹل کو دیئے گئے انٹرویو میں منصور قادر ڈار نے بتایا کہ موبائل کمپنیوں کی ناقص سروسز پر 450شکایات آئی ہیں جن میں سے کچھ کا ازالہ کیا ہے۔
ناقص سروس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ایس کام کے سواکسی کمپنی نے فائبر نہیں بچھائی ہوئی ، لوڈ زیادہ ہونے پر سروس پر اثر پڑتا ہے اور لوگ شکایات کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2018میں کشمیر کونسل نے کہا کہ ہم یو ایس ایف فنڈ خودخرچ کرینگے لیکن کوئی کام نہیں کیا گیا،8 سے 10ارب کے فنڈز پڑے ہوئے ہیں جس پراب چیف سیکرٹری کام کررہے ہیں۔
منصور قادر ڈار کا کہنا تھا کہ آزاکشمیر میں کمپنی بن چکی ہے اور پیسہ آنے سے کام ہوسکے گااور لوگوں کو سہولت مل سکے گی، یو ایس ایف کمپنیوں کو سپورٹ کرنے کیلئے ہے۔
کسی بھی جگہ اگر کمپنی ٹاور لگانے سے انکار کریگی تو وہاں یو ایس ایف فنڈ استعمال ہوگا جس سے لوگوں کو سہولت ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے آزادکشمیر میں ریجنل آفس قائم کیا،وفاق کے اداروں ولوگوں کیخلاف ہم شکایات کا جائزہ لیتے اور کارروائی کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ موبائل کمپنیوں کا بہت بڑا ایشو ہے، میں خود بھی متاثر ہوں، موبائل کمپنیوں کیخلاف شکایات پر ہم پی ٹی اے کو طلب کرتے ہیں اور پی ٹی اے ہی کمپنیوں سے جواب طلب کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک جگہ پر ٹیلی نار کی بالکل سروس نہیں تھی جس پر ہم نے ان کے نمبرز کے نیٹ ورک تبدیل کروا دیئے جس سے ایشو حل ہو گیا۔
بجلی جب 6سے8گھنٹے چلی جاتی ہے تو سروس کا ایشو بن جاتا ہے، کوئی بھی شکایت ہو تو کمپنیاں فوری رپورٹ دیتی ہیں کہ اس ایریا میں اتنے نمبرز کام کررہے ہیں،یہاں اتنی کیپسٹی ہے اور اتنے سگنلز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ٹی اے کو کہا ہےکہ کم ازکم پی ٹی سی ایل توفائبرآپٹکس بچھائے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ موبائل سروس کی بہتری کیلئے موثراقدامات ناگزیر ہوچکے،منصور قادر ڈار