ڈھاکہ:بنگلہ دیش نے بھارت کی جانب سے درآمدات پر پابندی کا سخت جواب دیتے ہوئےبھارت کے ساتھ کروڑوں روپے کا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے جس پر بھارت تلملا اٹھا ہے۔
وائس آف جرمنی کے مطابق ڈھاکہ نے جس دفاعی معاہدے کو منسوخ کیا ہے اس کے تحت بنگلہ دیش کیلئے ایک جدید سمندری ٹگ (چھوٹے جہاز) کی تعمیر شامل تھی۔
بھارتی شہر کولکتہ میں قائم سمندری جہاز تعمیر کرنیوالی کمپنی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش نے بھارت کیساتھ بگڑتے سفارتی تعلقات کے درمیان شپ تعمیر کرنے کے 180 کروڑ بھارتی روپے کا بڑادفاعی معاہدے کو منسوخ کر دیا ہے۔
جی آر ایس ای بھارتی وزارت دفاع کے تحت کام کرتی ہے۔ کمپنی نے بتایاکہ عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کی حکومت نے شپ بنانے کے آرڈر کو منسوخ کر دیا ہے۔
منسوخ شدہ معاہدے میں بنگلہ دیش کیلئے جدید سمندری چھوٹے جہازکی تعمیر شامل تھی جو کھلے سمندروں میں لمبی دوری تک تجارتی بحری جہازوں کو کھینچنے اور بچاؤ کے کاموں کیلئے خصوصی سمندی کشتی ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں بھارت نے بنگلہ دیشی کارگو کی تیسرے ممالک کو برآمدات کیلئے جو ٹرانس شپمنٹ کی سہولیات دے رکھی تھیں اسے منسوخ کر دیا تھا ۔
بنگلہ دیش کے چیف ایگزیکٹو محمد یونس نے حال ہی میں چین کا دورہ کیا ہے اور معاہدے بھی کئے ہیں جس پر بھارت تلملا اٹھا ہے۔
شیخ حسینہ واجد کی حکومت کی معزولی کے بعد سے ڈھاکہ اور نئی دہلی کے درمیان سفارتی تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش: ’سلطنتِ بنگلہ‘ کا نیا نقشہ جاری، بھارت اور میانمار کے کئی علاقے شامل