کھٹمنڈو : پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے نیپال میں واقع دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کینچن جنگا کو سر کر کے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
نائلہ کیانی یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں جنہوں نے آٹھ ہزار میٹر سے بلند بارہ چوٹیاں سر کی ہیں۔ اس سے قبل وہ ماؤنٹ ایورسٹ، کے ٹو، نانگا پربت سمیت دیگر بلند چوٹیوں پر قومی پرچم لہرا چکی ہیں۔
نائلہ کیانی کی یہ کامیابی نہ صرف پاکستانی خواتین کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ ملک میں کوہ پیمائی کے شعبے میں ایک نئی تاریخ بھی رقم کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میڈیا ہمارا فخر ہے، اس نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
واضح رہے کہ کینچن جنگا کی بلندی 8650 میٹر ہے اور یہ نیپال میں واقع دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی ہے۔