میڈیا ہمارا فخر ہے، اس نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

اسلام آباد:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارت کے خلاف حالیہ جنگ میں پاکستانی میڈیا کے کردار کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ “میڈیا ہمارا فخر ہے، اس نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی۔”

یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز ایوانِ صدر میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جہاں صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں “بیٹن آف فیلڈ مارشل” سے نوازا۔

اس اہم تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف، وفاقی کابینہ کے ارکان اور سروسز چیفس بھی موجود تھے۔

ایوانِ صدر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مزید کہا: “میڈیا ہمارا فخر ہے، آپ لوگوں نے دنیا کو بتایا کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا ہمارا پلر ہے، آپ نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی۔

ایوانِ صدر میں عسکری قیادت کی گفتگو:

تقریب کے دوران اعلیٰ عسکری حکام نے کہا: “غزوہ بدر میں 313 مسلمانوں نے اپنے سے بڑی طاقت کو شکست دی، غزوہ بدر میں نبی کریم ﷺ کی قیادت میں اللہ نے مسلمانوں کو فتح عطا کی تھی۔”

انہوں نے مزید کہا: “بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ تعالی کی مدد شامل حال رہی، دشمن پر غلبہ پاکستان کے لیے غیبی مدد تھی، الحمداللہ ہم نے ایسا وار کیا کہ دشمن کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، دشمن کو وہ زخم پہنچایا کہ وہ جارحیت کی جرات نہیں کر سکتا۔”

یہ بھی پڑھیں: نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کینچن جنگا سرکر لی!

اعلیٰ عسکری حکام نے کہا کہ جنگ بندی کے لیے بھارت نے مصالحت کاروں کے ذریعے رابطہ کیا۔

Scroll to Top