مظفر آباد: جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام 13مئی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اہم جلسہ کل مظفر آباد میں ہوگا جس کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
ممبر کور کمیٹی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی شوکت نواز میر نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ملکی حالات کے پیش نظر 13مئی کا پروگرام ملتوی کیا۔
شہداء کی جن کے صدقے ہمیں سستی بجلی اور سستا آٹا ملا،ہم میزبان ہیں، لوگوں کو مشکلات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئےہم نے پروگرام شہر کے ایک طرف رکھا ہے۔
لال چوک ہمارا نشان ہے اس لئے ہم نے وہاں پنڈال رکھا ہے،سیاسی حکمران پیسے لگا کر عوام کو لے کر آتے ہیں میں دعوے سے بات کررہا ہوں کل لوگوں کو ہتا چل جائیگا کہ لوگ کس کیساتھ ہیں۔
قوم اب باشور ہو چکی ہے اور اپنے حقوق کا تحفظ کرنا جانتی ہے۔آزاد کشمیر بھر سے آنے والوں کو مظفرآباد کے تاجر پہلے سے کہیں زیادہ بہتر انداز میں استقبال کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اپراڈاہ لال چوک میں کور کمیٹی کی مشاورت سے آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کیا جائیگا۔
شوکت نواز میر کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات پورے نہیں کئے گئے، ہم جون سے نئی تحریک شروع کرسکتے ہیں ، کل دھیرکوٹ اجلاس میں فیصلہ ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طلباء ایکشن کمیٹی کا 24 مئی کو یومِ شہدا جلسہ میں بھرپور شرکت کا اعلان