بھوسے والے ٹرک کے بعد ٹیوٹا ہائی ایس کی چھت سے ادویات کا کاٹن ضبط کر لیا گیا

مظفر آباد: ریاستی دارالحکومت میں ڈرگ مافیا دھڑلے سے انسانی جانوں کیساتھ کھیل رہا ہےجبکہ محکمہ صحت تماشائی بنے ہوئے ہے، قیمتی ادویات بھوسے والے ٹرکوں، ٹیوٹا ہائی ایس کی چھتوں پر منگوائی جانے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی چھتری کے نیچے میڈیکل سٹور مالکان شہریوں میں موت بانٹ رہے ہیں جسکی واضح مثال گزشتہ روز بھوسے کے ٹرک سے ادویات ضبط ہونا ہے۔

دن کو بھوسے کے ٹرک سے ادویات ضبط کی گئیں تھیں تو شام کو ٹیوٹا ہائی ایس کی چھت سے انتہائی قیمتی ادویات سے بھرا کاٹن کوہالہ میں ضبط کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق انتہائی حساس بیماری کیلئے استعمال ہونے والا انجکشن ٹیوٹا ہائی ایس کی چھت سے ضبط کیا گیا۔

پولیس کوہالہ اپنا کام تو ایمانداری سے کر رہی ہے تاہم محکمہ صحت شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔

ڈرگ انسپکٹر مظفرآباد اپنی نوکریوں بچانے کیلئے مظفرآباد میں کسی بھی کارروائی سے خوفزدہ ہیں جبکہ مظفرآباد کے سادہ لوح شہری زائدالمعیاد اور دو نمبر ادویات کھا کر اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔

قبل ازیں کوہالہ کے مقام پر بھینسوں کابھوسہ لانے والے ٹرک سے ادویات برآمد کی گئی تھیں جس سٹور کے نام پر ادویات منگوئی گئی تھیں اس کے مالک نے ہی انکار کردیا کہ ادویات میں نے نہیں منگوائی ہیں۔

قاضی میڈیکل سٹورہٹیاں بالا کے مالک نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم انگریزی ادویات کا کام بھی ہی نہیں کرتے ہمیں نہیں معلوم ادویات کس نے بھیجی ہیں جبکہ بلٹی انہی کے نام سے کی گئی ہے۔

دونمبرادویات کی فروخت اور اس طرح غیر محفوظ طریقے سے ادویات منگوائے جانے پر عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ، گزشتہ دنوں بھی لیبل تبدیل کرکے ایکسپائرادویات کی فروخت پکڑی گئی تھی۔

ادھر جعلی اور دو نمبر ادویات پر اپوزیشن لیڈر نے اسمبلی میں توجہ دلاو نوٹس جمع کروا دیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کچھ سوشل میڈیا میں جعلی ادویات کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ چوکنا کرنے والی بات ہے کیونکہ انسانی جان سے متعلقہ عوامی مسئلہ ہے اور صحت سے متعلقہ شعبے کو کسی بھی تحقیق کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کریک ڈاون جاری، پانچ ادویات جعلی قرار ،ڈریپ کی عوام کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری

Scroll to Top