آزادکشمیرسمیت بالائی علاقوں میں مطلع آبرآلود، بارش، میدانی علاقے گرم رہنے کا امکان

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان۔ تاہم شام/رات کے دوران شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اورچند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کے علاوہ شام/رات میں آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت آج 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہے گا، جبکہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے،دوسری طرف بلوچستان کے بعض مقامات ، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں شام یا رات کو چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے

آج سب سے زیادہ گرمی سبی،دادو،ڈیرہ غازی خان،بہاولپور میں پڑنے کا امکان ہے، سبی میں درجہ حرارب 52، دادو، ڈیرہ غازی خان میں 51، بہاولپور میں 50، سکھرمیں49 ،ملتان اور سرگودھا میں 48، نواب شاہ ،پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان میں پارہ 48 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ بنوں ،ساہیوال،نوکنڈی میں 47، تربت میں 46، فیصل آباد، لاہورمیں 45، حیدرآبادمیں 44، راولپنڈی میں 43، اسلام آباد میں 42، کوئٹہ میں 41 اور کراچی میں درجہ حرارت 36 ڈگری رہے گا۔

سندھ کےبیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہنےکا امکان ہے،دوپہر کے بعد ساحلی علاقوں میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے،بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا دوپہر کے بعد ژوب،موسیٰ خیل اوربارکھان میں بارش ہو سکتی ہے۔
مودی سرکار آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کیلئے گمراہ کن پروپیگنڈا کررہی ہے،یشونت سہنا

Scroll to Top