وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے مظفرآباد کے دورے کے دوران انہیں باقاعدہ سلامی پیش کی گئی۔
مظفرآباد آمد پر وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں شہباز شریف کو پروقار انداز میں سلامی دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق اور وفاقی وزیر امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف مظفرآباد پہنچنے پر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے گرمجوشی سے مصافحہ کرتے نظر آئے۔ اس موقع پر اسپیکر قانون ساز اسمبلی لطیف اکبر، حریت راہنما اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین بھی موجود تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مختصر دورہ مظفرآباد کے دوران شہداء کے ورثاء میں امدادی چیکس تقسیم کیے اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق، وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، عطا تارڑ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت موجود تھی۔