راولپنڈی(کشمیر ڈیجیٹل)استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے معرکۂ حق (آپریشن بنیان مرصوص) کے دوران زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں اور بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والے معصوم شہریوں کی فرداً فرداً عیادت کی۔
سردار تنویر الیاس خان نے جوانوں کے جذبۂ حُب الوطنی، قربانی اور بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے جرأت، حکمت اور شجاعت کے ساتھ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ہے۔
سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ ہم اپنی مسلح افواج کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،” انہوں نے کہا۔ سردار تنویر الیاس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ چٹان کی مانند کھڑی ہے اور ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے متحد اور پرعزم ہے۔
انہوں نے بھارتی گولہ باری، مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی اور پاکستان کے خلاف مسلسل اشتعال انگیزی کو مودی سرکار کے فاشسٹ ذہن کی عکاسی قرار دیا اور کہا کہ بھارت خطے کے امن کا سب سے بڑا دشمن بن چکا ہے۔
دورے کے دوران سردار تنویر الیاس خان نے آزاد کشمیر کے صحافی حبیب احمد کے ماموں قاری محمد تحسین اور کزن مصدق کلیم کی بھی عیادت کی،
جبکہ قاری محمد تحسین کے بیٹے کی شہادت پر اظہارِ تعزیت کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
مظفرآباد، محکمہ پبلک ہیلتھ کی لاپرواہی،بیشترعلاقوں میں پانی کابحران شدت اختیار کرگیا