نیلم ویلی سالخلہ میں پاک فوج کے ایک نوجوان حکمران اعوان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق حکمران اعوان اپنی فرضی منصبی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے وفات پا گئے تھے۔ نماز جنازہ میں افواج پاکستان کے آفیسران، جوان اور مقامی عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر موجود تمام افراد نے مرحوم کے لیے دعائیں کیں اور اللہ تعالی سے اس کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی۔ نمازہ جنازہ کے حاضرین نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور اہل خانہ کو صبر دے۔