عباسپور،افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے پی پی کی ریلی، گورنر پنجاب کی شرکت

عباسپور: افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور بھارت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر سیزفائرلائن کے قریب پیپلز پارٹی آزاد کشمیر عباسپور کے زیر اہتمام یوم تشکر ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔

اس موقع پرگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ، پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین ،پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء چوہدری محمد ریاض ، سردار محمد یعقوب خان ، چوہدری پرویز اشرف ودیگر شریک ہوئے۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے دشمن بھارت پر پاک فوج کی ہیبت طاری کر دی،پاک فوج پر پوری قوم کو ان پر فخر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف زرداری کی خصوصی ہدایت پر کنٹرول لائن متاثرین کیلئے وفاقی حکومت نے خصوصی پیکج کا اعلان کیا ہے اور رقم آزادکشمیر کو دی جا چکی ہے ، بلاول بھٹو زرداری بھی آپ کے ساتھ ہیں ۔

پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ پاک فوج نے جس بہادری ،جرات اور جوان مردی کے ساتھ ملکی سرحدوں کا دفاع کیا وہ اپنی مثال آپ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بنیان مرصوص نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دئیے اور مودی کا غرور نیچے کر دیا، مودی کو اب سر چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی ،ہماری افواج نے اپنے پروفیشنل ازم کا لوہا منوایاجسکی نظیر نہیں ملتی ۔

انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے متاثرین کیلئے وفاقی حکومت کے ذریعے جو پیکج دیا ہے اس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں ۔

اس موقع پر میزبان جلسہ اور حلقہ عباس پور سے پیپلز پارٹی کے امیدوار اسمبلی سردار امجد یوسف نے کہا کہ کوئی تصور نہیں کر سکتا تھا کہ بھارت کے جنگی جنون کے باعث آج سے 10 دن پہلے یہاں کی کیا کیفیت تھی پورے آزاد کشمیر میں سے حلقہ عباسپور میں سب سے زیادہ شہادتیں ہوئی ہیں۔

-انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر امور کشمیر اتحادی جماعتوں کا وزیر ہیں اگر انہوں نے یا کسی وفاقی وزیر نے زاتی ہسند اور ناپسند پر وفاقی وسائل کا استعمال کیا تو یہ کبھی نہیں برداشت کرینگے

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی: پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی ریلی، فضائیں نعرۂ تکبیر سے گونج اٹھیں

Scroll to Top