لیپہ گارڈ کے کمانڈنگ آفیسرکی ایل اوسی متاثرین سےملاقات،امداد تقسیم کی

وادی لیپہ:پاک فوج لیپہ گارڈ کے کمانڈنگ آفیسر نے لیپہ سیکٹر پر بھارتی جارحیت سے متاثر ہونے والے خاندانوں سے ملاقات کی اور پاک فوج کی جانب سے امداد بھی تقسیم کی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج لیپہ گارڈ کے کمانڈنگ آفیسر نےلیپہ سیکٹر پر بھارتی جارحیت سے متاثر ہونے والے خاندانوں سے ملاقات کی اورنقصانات کا جائزہ لینے کیساتھ متاثرین میں امداد بھی تقسیم کی ہے۔

بھارتی جارحیت سے وادی لیپہ میں ایک مکان بھی جل کر خاکستر ہو گیا تھا ،کمانڈنگ آفیسر متاثرہ فیملی کو گھر کی تعمیر میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

پاک فوج لیپہ گارڈ کے کمانڈنگ آفیسر جب متاثرہ ایریا میں پہنچے تو عوام کی جانب سے ان کا بھرپور استقبال کیا گیا اور پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا جس طرح پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور دشمن کی کئی پوسٹوں کو تباہ کیا

عوام علاقہ کا کہنا تھا جوابی کارروائی پر ہم بہت خوش ہیں، ہم پاک فوج لیپہ گارڈ ،مقامی یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر اور جوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس طرح انہوں نے دشمن کو جواب دیا جس بڑی تعداد میں بھارتی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے اور متعدد چوکیاں تباہ ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: وادی لیپہ میں پاک فوج گارڈز کے زیر اہتمام یوتھ کنونشن کا انعقاد

Scroll to Top