وزیر اعظم انوار الحق

آرمی چیف عاصم منیر کی کشمیرسے کمٹمنٹ لازوال،فیلڈ مارشل بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، وزیراعظم انوارالحق

مظفرآباد: آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے پاک فوج کے سربراہ عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے ۔

اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ وفاقی حکومت کا آپریشن بنیان مرصوص کی اعلی حکمت عملی مرتب کرنے پر عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینا دانشمندانہ فیصلہ ہے ۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس طرح انکی دلیرانہ اور خود دارانہ قیادت میں پاک فوج سے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن بھارت کو معرکہ حق میں عبرتناک شکست سے دو چار کیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔

پاک فوج کے سپہ سالارنے بھارت کا غرور خاک میں ملایا اور مودی کو خاک چاٹنے پر مجبور کر دیا ۔

انہوں نے کہا کہ سیدعاصم منیر حقیقی معنوں میں ترقی کے لائق ہیں ،فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مسئلہ کشمیر سے کمٹمنٹ لازوال ہے ،ان کی قیادت میں پاک فوج نے معرکہ حق میں بے مثال کامیابی حاصل کی ۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مظفرآباد میں کہا کشمیر پر تین جنگیں لڑی ہیں 7اور لڑیں گے ،انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے متعدد بار جس جرآت مندانہ موقف کا اظہار کیا ماضی میں اسکی نظیر نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم بہت خوش ہے میں ساری کشمیری قوم کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کا بھی مان ہیں مقبوضہ کشمیر میں چسپاں ان کی تصاویر کے پوسٹر کشمیری عوام کی جانب سے ان سے محبت کا بے پایاں ثبوت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سید عاصم منیر کی بطور فیلڈ مارشل ترقی، بھارتی میڈیا نے رونا دھونا شروع کردیا

Scroll to Top