فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ملکی دفاع ناقابل تسخیر بن چکا، نوشین خواجہ،افتخار راجہ ، راجہ اعجاز

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) آرمی چیف سید عاصم منیر کی بطور فیلڈ مارشل ترقی پر معروف اینکرز کشمیر ڈیجیٹل افتخار راجہ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بطور فیلڈ مارشل ترقی خوش آئند ہے پاک افواج کیساتھ پاکستانی عوام میں ایک نیا جذبہ پیدا ہواہے ۔

راجہ افتخار کا کہنا تھا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جس طرح 8گنا بڑی قوت کو ناکوں چنے چبوائے اور دشمن کے دانت کھٹے کئے تاریخ میں ایک نیا باب رقم کردیا ۔ اس عظیم کارنامے پر کشمیری عوام اپنے سپہ سالار کو سلام پیش کرتی ہے ۔اور امید ہے کہ رواں سال سپہ سار کی قیادت میں مسئلہ کشمیر کا حل یقینی طور پر سامنے آجائےگا۔

کشمیر ڈیجیٹل سے منسلک معروف اینکر وصحافی نوشین خواجہ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے بطور فیلڈ مارشل ترقی پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پاک فوج اور سپہ سالار نے پاکستان سے مقابلے میں کئی گنا بڑی ایٹمی طاقت کو شکست سے دوچارکیا وہ پوری قوم کیلئے قابل فخر ہے ۔

معروف اینکر نوشین خواجہ کا کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر کا فیلڈ مارشل کے عہدے پر تعینات ہونا نہ صرف پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف ہے، بلکہ یہ کشمیر کی آزادی کیلئے ایک روشن کرن بھی ہے اس سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نہ صرف بھارت کو عالمی سطح پر تنہا کیا بلکہ سرحدی محاذ پر بھی دندان شکن جواب دیا ۔

نوشین خواجہ کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھارت کو جواب دیکر واضع کیا ہے کہ کشمیر ایک زمینی تنازعہ نہیں بلکہ پاکستان کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ۔ جس کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوچکاہے، بھارت کو داندان شکن جواب دینے کے بعد کشمیریوں کے حوصلے بلند کافی بلند ہوئے ہیں۔ یہ لمحات تحریک آزادی کشمیر کی صبح اور قریب آتی جارہی ہے ۔

دوسری جانب معروف تجزیہ نگار راجہ اعجاز کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سید عاصم منیر کا فیلڈ مارشل تعیناتی ملک وقوم کیلئے خوش آئند ہے اور قوم مبارک باد کی مستحق ہے ۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے حالیہ دنوں میں جس جاں فشانی سے پاکستان کا مقدمہ لڑا وہ رہتی دنیا تک یاد رہے گا۔ دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے اپنے سے آٹھ گناہ بھارتی فوج کو پسپائی کی طرف دھکیلا ۔اس شاندار کامیابی پر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

جعلی ادویات میں ملوث 2 میڈیکل سٹورز مالکان کے لائسنس منسوخ ، تاحیات پابندی عائد،ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمتین

Scroll to Top