سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس سے سردار قمرالزمان ، ضیاء القمر کی ملاقات، اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (کدشمیر ڈیجیٹل)استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان سے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سینئر رہنما اور سابق سینئر وزیر سردار قمر الزمان اور موجودہ وزیر حکومت سردار ضیاء القمر نے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر مسئلہ کشمیر، ملکی سیاست، معیشت اور خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

سردار تنویر الیاس خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت گزشتہ 77 برسوں سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، لیکن اقوام متحدہ، یورپی یونین اور عالمی ادارے تاحال خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام نے بھارتی ظلم کے خلاف عظیم قربانیاں دی ہیں، اور آج بھی الحاقِ پاکستان کے لیے پرعزم ہیں۔

سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام اور افواج، کشمیریوں کی امیدوں کا مرکز ہیں، جو نہ صرف ملکی سرحدوں کا دفاع کر رہی ہیں بلکہ داخلی و خارجی سطح پر امن کے قیام میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔

اس اہم ملاقات میں متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں چوہدری علی شان سونی (رکن اسمبلی)، سردار احمد صغیر (مشیر حکومت)، سردار عدنان سیاب خالد (رکن کشمیر کونسل)، سردار امتیاز شاہین (سابق معاون خصوصی)، سردار افتخار رشید (پولیٹیکل ایڈوائزر)، مرزا وحید بیگ (ڈسٹرکٹ کونسلر)، سردار صدام نسیم (سابق اسٹاف آفیسر)،

راجہ قمر الزمان (میڈیا کوآرڈینیٹر)، سردار شبریز صابر (سابق پولیٹیکل سیکرٹری)، سردار مشعل یونس (ترجمان آئی پی پی)، سردار طاہر سلطان (سابق ڈی پی او پونچھ)، سردار عمران یاسین (سابق پی آر او)،

سید ارشد گردیزی (فوکل پرسن سوشل میڈیا)، سردار افتخار احمد، سردار عظمان فدا، سید انعام گیلانی (سابق ڈیوٹی افسر)، عطاء الرحمٰن عباسی، سردار کلیم ارباب، ارشاد بیگ، سردار عاصم حمید، سردار فاران انور اور سردار جواد سید حسین شامل ہیں۔
آرمی چیف سید عاصم منیر کی بطور فیلڈ مارشل ترقی، بھارتی میڈیا نے رونا دھونا شروع کردیا

Scroll to Top