مظفرآباد :یونین کونسل جھنڈگراں کے عوام کا عدالت نمبر 03 کو ڈنہ منتقل کرنے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل )چوہدری محمد اعجاز اقبال ایڈووکیٹ کی زیر صدارت یوسی جھنڈگراں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق اور صد ر ریاست کو جائز مطالبات پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں نمائندگان نے چیف جسٹس ہائی کورٹ کی جانب سے عدالت نمبر 03 کو ضلعی عدالتوں سے ڈنہ منتقل کرنے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

ایڈووکیٹ چوہدری محمد اقبال کے مطابق یہ نہ تو جغرافیائی طور پر ممکن ہے اور نہ ہی عملی طور پر یوسی جھنڈگراں کے رہائشیوں کیلئے قانونی کارروائی کیلئے ڈنہ کا سفر کرنا مناسب نہیں جبکہ مظفرآباد قریبی اور زیادہ قابل رسائی آپشن ہے۔
اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ یونین کونسل جھنڈگراں جو اس وقت کورٹ نمبر 3 اور پی ایس چاکر سے منسلک ہے کو بجائے سول جج کورٹ نمبر 02 پی ایس گڑھی دوپٹہ سے منسلک کیا جائے۔

یونین کونسل جھنڈ گراں کے منتخب نمائندگان لوکل کونسل و عوام کا ایک نمائندہ اجلاس مظفر آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت ممبر ضلع کونسل مظفر آباد چوہدری محمد اعجاز اقبال ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کی۔

اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے زعماء اور معزز عمائدین، منتخب کونسلر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں جناب چیف جسٹس عدالت العالیہ کی جانب سے کورٹ نمبر 11 مظفر آباد کو نہ منتقل کرنے کے حوالے سے سیر حاصل بحث و گفتگو کی گئی ۔

عوام علاقہ یو نین کونسل جھنڈ گراں و منتخب ممبران لوکل کونسل ہانے یونین کونسل جھنڈ گراں کے ملحقہ علاقہ جات جو سول بیج کورٹ نمبر 111 کی عدالت کے ساتھ منسلک ہیں کو ڈنہ منتقلی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

عدالتیں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا بنیادی مقصد عوام کو سہولت اور انصاف کی فراہمی کو آسان کرنا ہوتا ہے نہ کہ عوام کو انصاف کے حصول کے لیے دشواری پیدا کرتا ہے کہ عوام علاقہ یونین کونسل جھنڈ گراں انصاف کے حصول چونکہ تمام زمینی حقائق اور جغرافیائی لحاظ سے قریب ترین عدالت مظفر آباد سے منسلک رہنے کا مطالبہ کیا ہے

اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ یونین کونسل جھنڈ گراں کے علاقہ جات جن کا تعلق سول پنج کورٹ نمبر 11 1یا تھانہ پولیس چکار سے ہے کو تھانہ پولیس گڑھی دوپٹہ اور سول سنج کورٹ نمبر 11 کے ساتھ منسلک کیا جائےچونکہ یو نین کونسل جھنڈ گراں کے تمام موضع جات / وارڈز کا زمینی رابطہ بذریعہ سڑکات علاقہ ڈنہ کے ساتھ نہیں ہے۔

بلکہ واحد بافتہ سڑک براستہ کلیاں چھتر کلاس ہے جس پر گھنٹوں کی مسافت درکار ہے اس لیے عوام علاقہ یونین کونسل مہند گراں کو ڈنہ کی نسبت مظفر آباد قریب ہے اور با تقاضہ فراہمی انصاف اور عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے یونین کونسل جھنڈ گراں کو سول پنج کورٹ نمبر 11 مظفر آباد اور تھانہ پولیس گڑھی دوپٹہ کے ساتھ منسلک فرمایا جائے۔

مذاکرات شروع نہ کئے تو تنازع کشمیر ایٹمی جنگ میں بدل سکتا ہے،برطانوی پارلیمنٹ کا انتباہ

Scroll to Top