راولاکوٹ ( سٹاف رپورٹر ) آزادجموں و کشمیر یونین آف کالمسٹس کے زیر اہتمام راولاکوٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف کالم نویسوں کو اعزازی شیلڈز سے نواز ا گیا یہ شیلڈز ان کالم نگاروں کو دیں گئیں جنہوں نے مختلف ایوارڈز اپنی علمی و ادبی خدمات کہ اعتراف میں حاصل کئے ، اس تقریب میں آزادکشمیر کے مختلف اضلاع سے کالم نویسوں نے شرکت کی ۔۔
جبکہ تقریب سے ڈپٹی کمشنر پونچھ سردار عمر فاروق ، سابق وزیر حکومت سردار عابد حسین عابد ، چیئر پرسن کالمنٹس ایسوسی ایشن سدرہ ارم کبیر ، مرکزی صدریونین آف کالمنسٹس ظفر مغل،سرپرست سید زاہد حسین نعیمی ، سرپرست اعلیٰ پروفیسر ریاض اصغر ملوٹی ، پروفیسر صغیر آسی ، تسنیم شوکت ، عابد ضمیر ہاشمی ، راجہ شبیر ، مرزا شاہد جمیل، زاہد سلطانی ،صدر پونچھ ڈویژن آمنہ خورشید اور دیگر نے خطاب کیا ۔
اس موقع پر آزادکشمیر کے معروف کالم نگاران پروفیسر ریاض اصغر ملوٹی ،صغیر آسی ، مرزا شاہد جمیل، عابد ضمیر ہاشمی ، زاہد سلطانی ، راجہ شبیر ، سید زاہد حسین نعیمی کو اعزازی شیلڈز سے نواز ا گیا ۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کالم نویسوں کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قلم کی حرمت کا پاس رکھنا انتہائی مشکل امر ہے ۔ا س لئے کالم نویسوں سے یہی توقع ہے کہ وہ پرامن ، پائیدار اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل کیلئے اپناکردار ادا کرتے رہیں گے۔۔
اس موقع پہ غازی ملت پریس کلب کہ عہدیداران نے بھرپور شرکت کی اور میزبانی کہ فرائض انجام دیئے قبل ازیں یونین کی تنظیم سازی کے حوالہ سے میٹنگ میں اہم فیصلے کئے اور کلیدی عہدوں پر عہدیداران کی نامزدگی کیلئے ناموں کو زیر غور لایا گیا جس کا باضابطہ اعلان جلد کردیا جائے گا۔
تقریب کہ اختتام پربنیان المرصوص ،،کی شاندار کامیابی پہ کیک کاٹا گیا اور شہدا کی مغفرت زخمیوں کی جلد صحت یابی پاکستان کی سا لمیت اور کشمیر کی آزادی کے لیے دعا کی گئی۔
رافیل کا بہترین وقت گزر گیا،: انڈونیشیا نے 42 فرانسیسی لڑاکا طیاروں کی خریداری معطل کردی