اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ لڑائی میں رافیل طیارے کے مار گرائے جانے کے بعدانڈونیشیا نے بھی فرانس سے 42 رافیل لڑاکا طیاروں کیلئے دیا گیا 1.8بلین ڈالر کا مہنگاترین آرڈر معطل کردیا۔
انڈونیشیا کی شہری ہوابازی کے حکام نے اسلام آباد کے دعووں کا تذکرہ جن میں فرانسیسی رافیل طیارے کے مارگرائے جانے کی فوٹیج بھی شامل ہے ، J-10C سے لانچ کیے گئے PL-15E لانگ رینج کے ہوا سے ہوا میں مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے فرانسیسی رافیل طیاروں کو مارگرائے جانے کے بعد انڈونیشیا نے بھی ڈیل معطلی کا فیصلہ کیا ہے ۔
Rafale کی ناکامی کے دعووں نے انڈونیشیا کے اعلیٰ دفاعی منصوبہ سازوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ اگرچہ دعوے بڑی حد تک غیر تصدیق شدہ ہیں، انہوں نے وزارت دفاع کوخاموشی سے رافیل کی آپریشنل صورتحال کی جانچ شروع کرنے کی ترغیب دی ہے۔
جیسا کہ انڈونیشیا کے دفاعی کمیشن کے ایک رکن، ڈیو لکسونو نے وضاحت کی کہ حالیہ پاک ،بھارت کشیدگی کے دوران رافیل کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ان کی تصدیق کی ضرورت ہے اور اس کے لیے “جائز اور تعمیری” از سر نو تشخیص کی ضرورت ہو سکتی ہے
خاص طور پر یہ دیکھتے ہوئے کہ “رافیل کے میدان جنگ میں طویل عرصے سے اس کی خریداری کیلئے ایک اہم سیلنگ پوائنٹ رہی ہیں۔تاہم لیبیا، مالی اور شام میں رافیل کا جنگی تجربہ زیادہ تر تکنیکی طور پر کمتر رہا جہاں رافیل طیاروں کا زیادہ تر استعمال مخالفین کے خلاف غیر متناسب جنگ میں زمینی حملے کے مشن تک محدود رہا جبکہ رافیل طیاروں نے فضاء میں اپنے مقابل کے دشمن طیاروں کو مارگرانے میں کوئی قابل ذکر کردار ادا نہیں کیا