سعودی ائیرلائن کا10 سال بعد ایران سے فلائٹ آپریشن شروع

ریاض :سعودی عرب نے ایران سے عازمین حجاج کے لئے ایک دہائی کے بعد براہ راست پروازیں بحال کردی ہیں اور تہران کے امام خمینی ایئرپورٹ سے ایرانی حجاج کی پہلی پرواز چلائی گئی۔

2015کے بعد سعودی ایئرلائن فلائی ناس نے ایران عازمین حجاج کے لئے پروازیں بحال کردی ہیں اور تہران کے امام خمینی ایئرپورٹ سے گزشتہ روز ایرانی حجاج کی پہلی پرواز چلائی گئی ۔

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ ایران کے شہر مشہد سے بھی پروازیں چلائی جائیں گی۔ عہدیدار نے واضح کیا کہ یہ پروازیں تجارتی نوعیت کی نہیں بلکہ صرف حج کی غرض سے ہیں۔

حج جون کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے والا ہے، اور دنیا بھر سے حجاج سعودی عرب پہنچنا شروع ہو چکے ہیں۔

مارچ 2023میں ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کی بحالی کے بعد سے دونوں ممالک نے رابطے مزید تیز کر دیے ہیں۔ دونوں ممالک نے سفیروں کا تبادلہ کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے صدر ٹرمپ کے خطے کے دورے سے کچھ روز قبل سعودی عرب کا دورہ بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:فلسطینیوں کی جبری منتقلی کی مخالفت کرتے ہیں، سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر

Scroll to Top