ishaq daar

سیز فائر پر عملدر آمد کیا جارہا ہے، خلاف ورزی کی گئی تو ہمارا جواب سخت ہوگا،اسحاق ڈار

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے پہلے ہی دن سے ہمارا پلڑا بھاری تھا، لیکن پھر بھی ہم نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی میڈیا نے ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا اور ہم نے مختلف ممالک کو آگاہ کیا تھا کہ ہم پہل نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کی رات ہمارا صبر ختم ہو گیا جس کے بعد پاکستانی فورسز نے دشمن کو مناسب جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے جھوٹ بولا ہے کہ پاکستان نے 15 مقامات پر حملہ کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام، بھارتی فوج نے اپنے ہی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کر دیا

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے مختلف ممالک کو بتایا کہ ہم نے ابھی حملہ نہیں کیا ہے، جس پر ایک مغربی ملک نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ آپ سچ کہہ رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ جنگ بندی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور ہم اس کے پابند ہیں تاہم اگر جنگ بند ی کی خلاف ورزی ہوئی تو ہمارا ردعمل بھرپور ہوگا۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جب پہلگام کا واقعہ پیش آیا تو بعض ممالک نے کہا تھا کہ بھارت جوابی کارروائی کرے گا جس پر ہم نے واضح کیا تھا کہ اگر بھارت نے کچھ کیا تو ہم جواب دیں گے۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے شروع سے ہی کہا تھا کہ ہم پہلگام کی تحقیقات کے لیے تیار ہیں ،ہم نے پہلے ہی بھارت کو جواب دینے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن نور خان ایئربیس پر حملے کے بعد اس پر عمل درآمد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 10 مئی کی صبح بجے امریکی وزیر خارجہ نے فون کیا اور کہا کہ بھارت جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم عوام اور معیشت کی بہتری کے لیے امن چاہتے ہیں، اس لیے ہم نے جنگ بندی پر اتفاق کیا

 

Scroll to Top