امریکہ میں بھارتی شہریوں پر زمین تنگ،ٹرمپ انتظامیہ کی بھارتیوں کو ملک بدر کرنے کی دھمکی

نیویارک (کشمیر ڈیجیٹل)امریکہ کا بھارتی شہریوں کو سخت انتباہ جاری ،ویزا مدت سے زیادہ قیام پر ملک بدری اور مستقل سفری پابندی کا سامنا ہوگا، امریکہ سے غیر قانونی بھارتی شہریوں کا انخلاء جاری، ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بھارتی شہریوں پر زمین تنگ، ملک سے نکالنے کی دھمکی دے دی ۔

امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جاری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ امریکی سرزمین پر قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی،اگر کوئی امریکہ میں اپنے ویزا کی مقررہ مدت سے زیادہ قیام کرتا ہے، تو اس کو ملک بدرکیا جا سکتا ہے۔

امریکی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ مستقبل میں امریکہ کا سفر کرنے پر مستقل پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے،امریکہ میں 7.25 لاکھ بھارتی غیر قانونی طور پر مقیم، تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

،2023 میں51000بھارتیوں نے امریکہ میں پناہ کی درخواست دی، گزشتہ 5 سال میں 470 فیصد اضافہ کیا گیا ،مودی کے زیر حکومت بے روزگاری خطرناک حدوں کو چھونے لگی، اپریل 2025 میں شرح 5.1 فیصد تک پہنچ گئی

شہری علاقوں میں بے روزگاری 6.5 فیصد، نوجوان سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں جبکہ معاشی بدحالی اور بے روزگاری کے باعث بھارتی شہریوں کی امریکہ ہجرت میں خطرناک حد تک اضاف دیکھنے میں آیا

Scroll to Top