Army chief

میڈیا ہمارا فخر ہے،ہم نے کچھ چھپایا نہیں ساری حقیقت بتا دی،آرمی چیف

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یوم تشکر کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہمارا فخر ہے اور ہم نے کچھ چھپایا نہیں سب کچھ بتایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سارے معاملے میں میڈیا کا کردار شاندار رہا ہے،ہمارے میڈیا نے ہندوستانی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔خطے میں خودکو تھانیدار سمجھنے والے دشمن کے 6جہاز گرائے ،وطن کیلئے جان دینے والوں کو سلام ، شہباز شریف

ہمیں اپنے میڈیا کے ردعمل پر فخر ہے اور ہمارے میڈیا کا کردار ذمہ دارانہ تھا ،جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پوری قوم متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کرتی ہے۔

آرمی چیف نے صحافیوں سے گفتگو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی بھی تعریف کی، صحافیوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر اور ان کی ٹیم نے صحافیوں کے ساتھ تعاون کیا اور انھیں بروقت حقیقی صورتحال سے آگاہ کیا۔
صحافی نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا ہر لفظ حب الوطنی سے سرشار تھا، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ادا میں کرتا تھا، الفاظ آرمی چیف کے ہوتے تھے۔

Scroll to Top