یوم تشکر کے سلسلے میں پاکستان یادگار پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا،وزیراعظم شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی ہیں۔
مسلح افواج کے دستے نے وزیراعظم شہباز شریف کو سلامی پیش کی، تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس کے علاوہ وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف، عطا تارڑ اور سول اور فوجی حکام بھی شریک ہیں ۔
اس موقع پر پاک فضائیہ کے طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا ، طیاروں نے فلائی پاسٹ کے ذریعے قوم کے جوش و جذبے کو سلام کیا۔.تقریب کے شرکاء نے شہداء کے درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی ، جب کہ مختلف تعلیمی اداروں کے بچوں نے شہداء کی یاد میں ملی نغمے پڑھ کر اپنی عقیدت کا اظہار کیا جسے شرکاء نے بہت سراہا ۔